Advertisement

کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کون کتنا کامیاب؟ پی سی بی نے بتادیا

کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کون کتنا کامیاب؟ پی سی بی نے بتادیا

کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کون کتنا کامیاب؟ پی سی بی نے بتادیا

پی سی بی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی گئی جس کا پہلا میچ راولپنڈی، دوسرا کراچی اور تیسرا لاہور میں کھیلا گیا۔

Advertisement

اس ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جس میں عبداللہ شفیق سرفہرست ہیں۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1507590223043117057

عبداللہ شفیق نے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ 397 رنز اسکور کیے ہیں جس میں ان کی ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

دوسرے نمبر پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم رہے، جنہوں نے 390 رنز اسکور کیے جبکہ انہوں نے 1 سنچری اور دو نصف سنچریاں بھی اسکور کی۔

اس فہرست میں تیسرے نمبر پر امام الحق اور چوتھے پر اظہر علی رہے، امام الحق نے 370 اور اظہر علی نے 300 رنز اسکور کیے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ سیریز، پاکستانی بولرز گیندبازی کا پڑھایا ہوا سبق بھولنے لگے

اس سیریز میں امام الحق نے دو سنچری اور ایک نصف سنچری بھی بنائی جبکہ اظہر علی نے ایک سنچری اور ایک نصف سنچری اسکور کی۔

بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بولرز نے 9،9 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ کینگروز نے ٹیسٹ سیریز میں ایک میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرلی ہے جبکہ دو میچز ڈرا رہے تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز بھی کھیلی جانی ہے جس کا آغاز 29 مارچ سے ہوگا۔

پہلا ون ڈے میچ 29 مارچ کو ہوگا جبکہ  دوسرا 31 مارچ اور تیسرا 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ سیریز میں شامل تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈٰیم میں کھیلے جائیں گے۔

علاوہ ازیں دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 اپریل کو لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version