بابر اعظم نے یونس خان کا ریکارڈ توڑ دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سابق کپتان یونس خان کا ریکارڈ توڑدیا۔
کراچی ٹیسٹ کے آخری روز قومی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تاریخ رقم کرنے کے نزدیک پہنچ چکی ہے۔
کپتان بابر اعظم نے کسی بھی پاکستانی کی جانب سے چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا، اس وقت وہ 188 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں اورابھی کھیل کے اختتام میں 22 اوورز باقی ہیں۔
اس سےقبل پاکستان کی جانب سے چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ (171 ناٹ آؤٹ) رنز بنانے کا اعزاز یونس خان کو حاصل تھا جو انہوں نے سری لنکا کے خلاف ریکارڈ 377 رنز کے ہدف کے کامیاب تعاقب میں بنائے تھے۔
یہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں حاصل کیا جانے والا سب سے بڑا ہدف ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News