ویمنز ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر فائنل میں کوالیفائی کرلیا

ویمنز ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر فائنل میں کوالیفائی کرلیا
ولنگٹن: ویمنز ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو بڑے مارجن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ولنگٹن میں کھیلا گیا جو بارش کی وجہ سے 45 اوورز کا کردیا گیا۔
#TeamAustralia beat West Indies by 157 runs to secure their spot in the #CWC22 final. pic.twitter.com/cKdCNiebn8
— ICC (@ICC) March 30, 2022
اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا اورآسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز اسکور کردیے۔
آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ رنز الیسا ہیلی نے 129 رنز بنائے جبکہ ان کا ساتھ ریچل ہینس نے دیا اور 85 رنز اسکور کیے۔
دونوں اوپننگ بیٹرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 216 رنز کی شراکت قائم کی جبکہ بیتھ مونی 43 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی کھلاڑی کچھ خاص کارکردگی نہ دکھاسکیں اور 148 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ رنز اسٹیفنی ٹیلر نے 48 رنز اسکور کیے۔
آسٹریلیا نے یہ میچ 157 رنز سے اپنے نام کیا جبکہ میچ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز الیسا ہیلی کو دیا گیا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کل جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیمون کے درمیان کھیلا جائے جس کی فاتح ٹیم 3 اپریل کو فائنل میں آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

