Advertisement

لاہور قلندرز کے مالک نے شاہین شاہ کو کون سی گاڑی تحفے میں دی؟

لاہور قلندرز کے مالک نے شاہین شاہ کو کون سی گاڑی تحفے میں دی؟

لاہور قلندرز کے مالک نے شاہین شاہ کو کون سی گاڑی تحفے میں دی؟

لاہور قلندر کے مالک عاطف رانا نے شاہین شاہ آفریدی کو قیمتی گاڑی تحفے میں دی ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے مالک عاطف رانا نے اپنی ذاتی گاڑی جو کہ بہت قیمتی ہے شاہین شاہ آفریدی کو تحفے میں دی ہے۔

لاہور قلندرز کے شریک مالک اور عاطف رانا کے بھائی ثمین رانا کا کہنا ہے کہ لوگ شاہین کی عمر کے بارے میں بہت سوالات کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا شاہین بلاشبہ ابھی بہت چھوٹا ہے اور اب بھی نو عمر ہے لیکن اس کا دل بہت بڑا ہے کیونکہ جب بھی شاہین کو کوئی تحفہ ملتا ہے تو وہ اسے باقی کھلاڑیوں اور عملے میں بانٹ دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ شاہین اور عاطف ایک گاڑی پر ایک دوسرے سے مذاق کررہے تھے جو شاہین کو بہت پسند تھی، یہی وجہ ہے کہ شاہین کو اس کی پسند کی گاڑی کا تحفہ ملا۔

ثمین رانا کا کہنا تھا کہ یہ تحفہ دیتے ہوئے انہوں نے شاہین شاہ کو کہا کہ وہ اس گاڑی کو کسی کے ساتھ شیئر نہ کرے کیونکہ یہ صرف اس کے لیے ہے۔

انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ پی ایس ایل 7 کے آغاز سے قبل تحائف تقسیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن جب ٖفخر زمان نے سنچری اسکور کی تو سوچا کہ یہ بہت خاص ہے اور اسے انعام ملنا چاہئیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بس یہی وہ لمحہ تھا جب تحائف تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں پی ایس ایل سیزن 7 کے فائنل میں ملتان سلطانز 42 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version