Advertisement

جاوید آفریدی مشہور فٹبال کلب ’چیلسی‘ خریدنے والوں کی دوڑ میں شامل

پاکستان کے مشہور بزنس مین اور پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے مالک دنیا کے سب سے بڑے فٹ بال کلبوں میں سے ایک چیلسی کو خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ہسپانوی کھیلوں کی ویب سائٹ ’سوئے میڈرڈسٹا‘ کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیاکہ ممتاز پاکستانی بزنس مین جاوید آفریدی چیلسی کے مالک رومن ابرامووچ کی جگہ لینے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

Advertisement

چیلسی کے روسی ارب پتی مالک ابرامووچ نے مبینہ طور پر گزشتہ ہفتے روس کے یوکرین کے ساتھ تنازعہ شروع ہونے کے بعد کلب کو فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے ۔

خلیج ٹائمز کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فریقین کے درمیان کلب کی خرید و فروخت سے متعلق قانونی اور مالی معاملات پر بات چیت کے لیے  ایک ملاقات  بھی ہو چکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  2003 سے کلب کے مالک ابرامووچ  کم از کم 2.5 بلین ڈالرز کی پیشکش کے منتظر ہیں۔

تاہم جاوید آفریدی یا ان کے کسی بھی قریبی ذرائع سے اس خبر سے متعلق تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version