آسٹریلیا ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر ایشلے گارڈنر کورونا وائرس کا شکار

آسٹریلیا ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر ایشلے گارڈنر کورونا وائرس کا شکار
آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں شریک آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ایشلے گارڈنر کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں ہیں۔
آسٹریلوی کرکٹ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا معمول کے مطابق پی سی آر ٹیسٹ ہوا جس میں ایشلے گاڈرنز کا کورونا مثبت آیا ہے۔
آئی سی سی اور نیوزی لینڈ گورنمنٹ کی ہیلتھ گائیڈ لائنز کے مطابق ایشلے کرائسٹ چرچ میں 10 دن آئسولیشن میں رہیں گی۔
آسٹریلوی کرکٹ کا کہنا ہے کہ اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ منفی ہے وہ اب ہملٹن جائیں گے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اپنا پہلا میچ انگلینڈ کے خلاف ہفتے کو کھیلے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

