Advertisement

اسٹیو اسمتھ پاکستانی کھانوں کے ہوئے دیوانے

اسٹیو اسمتھ پاکستانی کھانوں کے ہوئے دیوانے

اسٹیو اسمتھ پاکستانی کھانوں کے ہوئے دیوانے

آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ پاکستانی کھانوں کے ذائقوں کے دیوانے ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا کی تصویر و ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر آسٹریلوی کھلاڑی اور ٹیسٹ اسکواڈ کے نائب کپتان اسٹیو اسمتھ نے پاکستانی کھاںوں کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

Advertisement

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’ٹیم باربی کیو‘ جبکہ یہ ویڈیو اسلام آباد کے ہوٹل میں لی گئی تھی۔

https://twitter.com/Aaatiiii/status/1498302448271822850?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1498302448271822850%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1056847

اس سے قبل آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسٹیو اسمتھ کا کہنا تھا کہ ہماری آمد کے بعد سے پاکستان کی مہمان نوازی ناقابل یقین رہی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ انہیں پاکستانی باربی کیو کافی پسند ہے جبکہ انہوں نے ڈنر میں باربی کیو کے ٹیسٹ سے خوب لطف اٹھایا تھا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ پاکستان میں ہمیں ہر قسم کے باربی کیو کے ساتھ ڈنر پیش کیا گیا جو واقعتاً بہت لذید اور ذائقہ دار تھا۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ پاکستان میں موجود ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 4 مارچ سے ہونے جارہا ہے۔

میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے آج جم کر راولپنڈی اسٹیڈٰیم میں پریکٹس کی جبکہ دورہ پاکستان میں 3 ٹیسٹ ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل شیڈول ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
دسویں تھل جیپ ریلی کا آغاز، ملک بھر سے ریسرز مظفرگڑھ پہنچ گئے
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے، نائب صدر فیفا
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version