انٹر کلب فلڈ لائٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے میچز کا فیصلہ

انٹر کلب فلڈ لائٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز چھ میچز کا فیصلہ ہوگیا۔
سی ڈی اے کے تعاون سے باسکٹ بال کورٹ ایف سکس، اسلام آباد میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں یونائیٹڈ کنگز نے تھنڈرز کو 70-40 سے، دوسرے میچ میں راولپنڈی چیمپئنز نے جیگوارز کو 33-30 سے ہرا دیا۔
جبکہ تیسرے میچ میں ایس اے جی نے بال میجیشن کو 52-25 سے، چوتھے میچ میں ریپٹرز ریڈ نے ڈائنامائٹس کو 42-30 سے، پانچویں میچ میں بلز نے ٹائمبر ویلوز کو 45-36 سے اور چھٹے میچ میں ریپٹرز وائٹ نے بحریہ ویلوز کو 37-33 سے ہرا دیا۔
سیکرٹری فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن ڈاکٹر عوج ظہور نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ سے دو دو ٹیمیں اگلے راؤنڈ کےلئے کوالیفائی کریں گی۔
ٹورنامنٹ پانچ روز تک جاری رہے گا، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

