Advertisement

حکومت کا چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو فارغ کرنے کا فیصلہ

حکومت نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق  حکومت نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے نئے چیئرمین کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف دو نام تجویز کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے چیئرمین پی سی بی کے لیے دو ناموں میں  نجم سیٹھی کا نام بھی شامل۔

پی سی بی گورننگ بورڈ دونوں ناموں میں سے ایک نام تجویز کرے گا۔

واضح رہے کہ اس سے کچھ دیر قبل چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں چیئرمین کے طور پر کام جاری رکھنے کی اجازت مل گئی ہے۔

Advertisement

رمیز راجہ نے ڈائریکٹرز اور دیگر اسٹاف سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ  مجھے کام جاری رکھنے کہا گیا ہے، اب ہم سب کو کام کی طرف متوجہ ہونا ہے ۔

انہوں نے  تیس کے قریب عہدیداران کو بلایا تھا اور انہیں اپنے کام پر فوکس کرنے کا  حکم دیا تھا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ  اب غیر یقینی کی صورتحال ختم ہو جانی چاہئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version