Advertisement

آئی سی سی نے 4 ملکی سیریز کی تجویز مسترد کردی

آئی سی سی نے 4 ملکی سیریز کی تجویز مسترد کردی

آئی سی سی نے 4 ملکی سیریز کی تجویز مسترد کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی 4 ملکی سیریز کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔

نجی خبر رساں ادارے کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی جانب سے 4 ملکی سیریز کی تجویز کو آئی سی سی بورڈ اراکین سمیت بی سی سی آئی نے متفقہ طور پر مسترد کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے 4 ملکی سیریز کو اس لیے مسترد کیا کیونکہ وہ آئی سی سی ایونٹس کی مقبولیت میں کمی نہیں کرنا چاہتے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے واضح تھا کہ وہ اپنے مصروف بین الاقوامی شیڈول کی وجہ سے 4 ملکی سیریز میں نہیں کھیلے گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں پر مشتمل سیریز کی تجویز دی تھی۔

چیئرمین پی سی بی اس سیریز کے انعقاد کے حوالے سے بہت زیادہ پرجوش اور بھاگ دوڑ کرتے دکھائی رہے تھے جس کی اہم وجہ آمدنی میں اضافہ تھی۔

اس سیریز کے انعقاد سے تمام کرکٹ بورڈز کو بہت زیادہ منافع ہوتا جبکہ شائقین کرکٹ کو بھی روایتی حریف بھارت کے خلاف سنسنی میچز دیکھنے کو ملتے۔

دوسری جانب آئی سی سی بورڈ نے چیئرمین گریک برکلے کو آئی سی سی کے چیئرمین کے طور اپنی دو سالہ مدت پوری کرنے کے لیے راضی کرلیا ہے۔

Advertisement

          اس سے قبل میڈٰیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ گریک برکلے مزید اس عہدے پر کام جاری رکھنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں تاہم اگلے چیئرمین کی نامزدگی کا عمل رواں سال نومبر میں ہوگا۔

یاد رہے کہ بھارت نے آئی سی سی کے چیئرمین کے عہدے پر اپنی نظریں جمائی ہوئی ہیں جس کے لیے ان کے امیدواروں کی فہرست بھی لمبی ہورہی ہے۔

بھارت کی جانب سے 3 امیدواروں کے نام سامنے آئے ہیں جن میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے موجودہ صدرساروو گنگولی اور سیکرٹری جے شاہ شامل ہیں۔

Advertisement

علاوہ ازیں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابقہ صدر اور آئی سی سی میں ڈائریکٹر کے طور پر اپنے فرائض انجام دینے والے انوراگ ٹھاکر بھی شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
Advertisement
Next Article
Exit mobile version