Advertisement

پاکستان اگلے سال سینئرز کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا

پاکستان اگلے سال سینئرز کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا

پاکستان اگلے سال سینئرز کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا

پاکستان کو اگلے سال ہونے 40 پلس سینئرز کرکٹ ورلڈ کی میزبانی مل گئی ہے جو اگلے سال 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

ملک میں کرکٹ کے شائقین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے کیونکہ پاکستان کو اگلے سال ہونے والے 40 پلس سینئرز کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاحی ایڈیشن کی میزبانی مل گئی ہے۔

ٹورنامنٹ میں 14 رجسٹرڈ ٹیموں میں سے 12 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ، سری لنکا، کینیڈا، امریکا، زمبابوے، ویلز، نمیبیا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) شامل ہیں۔

ورلڈکپ سے قبل مقابلوں کے حتمی ڈراز سے 12 ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا جبکہ اس حوالے سے پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے بھی تصدیق کردی ہے۔

 پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان کا کہنا تھا کہ سینئرز ورلڈکپ کی میزبانی ملنا پاکستان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے، میگا ایونٹ کو شایان شان انداز میں منعقد کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سینئرز ورلڈکپ کے میچز کراچی کے 6 مختلف گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے اور ہر میچ کی ایک اننگز 45 اوورز پر مشتمل ہوگی جو ڈے اینڈ نائٹ میں کھیلے جائیں گے۔

چیئرمین فواد اعجاز خان کا مزید کہنا تھا کہ سیمی فائنلز اور فائنل براہ راست ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے جس میں 40 سال سے زائد عمر کے معروف سابق انٹرنشنل کرکٹرز بھی ایونٹ کی رونق کو بڑھائیں گے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کی نمائندگی شاہد خان آفریدی، شعیب ملک، یونس خان اور محمد حفیظ سمیت دیگر قومی اسٹارز کھلاڑی کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version