Advertisement

حسن علی اور فہیم اشرف کی تنزلی، چار جونیئر کھلاڑیوں کوسینٹرل کنٹریکٹ ملنے کا امکان

پی سی بی کی جانب سے حسن علی اور فہیم اشرف کی تنزلی سمیت چار جونیئر کھلاڑیوں کوسینٹرل کنٹریکٹ ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم  کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کے لیے بورڈ نے کھلاڑیوں کےناموں پر غور کرنا شروع کردیا  ہے۔ قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کے لیے ابتدائی بات چیت شروع ہو گئی  ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی اور فہیم اشرف کی تنزلی اور جبکہ عبداللہ شفیق، خوشدل شاہ، محمد وسیم جونئیر اور محمد حارث کو سینٹرل کنٹریکٹ دیے جانے کا امکان  ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شان مسعود اور حیدر علی کے ناموں پر بھی غور ہو گا ۔ وکٹ کیپر بیٹر اور سابق کپتان سرفراز احمد کے نام پر  بھی بحث ہو گی ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بی کیٹگری میں شامل  یاسر شاہ اور عمران بٹ  کے لیے جگہ بناناد مشکل نظر آرہا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ 20 قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کی مدت 30  جون کو ختم ہو گی۔ پی سی بی نے یکم جولائی سے نئے سینٹرل کنٹریکٹس قومی کرکٹرز کو پیشکش کرنے ہیں۔

گزشتہ برس پی سی بی نے چار کیٹگریز اے، بی، سی اور ایمرجنگ میں کنٹریکٹس دیے تھے۔ نئے سینٹرل کنٹریکٹس میں ردوبدل ہو گا، کرکٹرز کی ترقی اور تنزلی ہوگی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی نوجوان کرکٹرز اور حال ہی میں ختم ہونے والے سیزن کے پرفارمرز کو کنٹریکٹس پیش کیے جائیں گے۔ عید کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے تفصیلی میٹنگز کا آغاز ہو گا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version