Advertisement

شاہین کی کس بات کے حسن علی مداح ؟

شاہین کی کس بات کے حسن علی مداح ؟

شاہین کی کس بات کے حسن علی مداح ؟

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے شاہین شاہ کو غیر معمولی بولر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ان کی آنکھوں میں کامیابی کی بھوک نظر آتی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں شاندار آغاز کے بعد شاہین آفریدی کی تعریف کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ غیر معمولی بولر ہیں، مجھے ان کی آنکھوں میں کامیابی کی بھوک اور بہترین کارکردگی دکھانے کا جذبہ نظر آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک شاہین شاہ پاکستان کے سب سے فٹ آدمی ہیں جو پورے دن ایک ہی جوش و جذبے کے ساتھ بولنگ اور فیلڈنگ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ حسن علی اور شاہین شاہ اس وقت انگلش کاؤنٹی کھیل رہے ہیں جس میں حسن علی لنکا شائر اور شاہین شاہ مڈل سیکس جرسی کی نمائندگی کررہے ہیں۔

شاہین شاہ نے مڈؒل سیکس کی گلیمورگن کے خلاف جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا جبکہ انہوں نے بولنگ میں 35 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کی تھی۔

علاوہ ازیں شاہین شاہ نے بیٹنگ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 29 رنز اسکور کیے تھے جس کی وجہ سے مڈل سیکس کو بڑا اسکور کرنے میں مدد ملی تھی۔

حسن علی نے بھی کاؤنٹی کرکٹ میں عمدہ آغاز کیا ہے، انہوں نے کینٹ کے خلاف کھیلتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

Advertisement

دوسری جانب پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے حسن علی کا کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ ہمارے پاس سے پہلے بہت سی ڈپارٹمنٹل اور ریجنل ٹیمیں موجود ہیں، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ سے پاکستان کو زیادہ فائدہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری آبادی 220 ملین سے زائد ہے اور اتنی آبادی کے لیے صرف 6 فرسٹ کلاس ٹیموں کا ہونا ہماری ضروریات کے مطابق نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version