Advertisement

ایمرجننگ ویمنز ٹیموں پر زیادہ خرچ کرنے کے لیے آسٹریلیا کا آئی سی سی پر زور

ایمرجننگ ویمنز ٹیموں پر زیادہ خرچ کرنے کے لیے آسٹریلیا کا آئی سی سی پر زور

ایمرجننگ ویمنز ٹیموں پر زیادہ خرچ کرنے کے لیے آسٹریلیا کا آئی سی سی پر زور

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم آسٹریلیا نے آئی سی سی پر پرائز منی بڑھانے کے لیے زور دیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی بیٹر ایلیسا ہیلی کا کہنا ہے کہ پرائزمنی میں اضافہ ہونا چاہیے، پرائز منی کی تقسیم کی بنیاد کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

آسٹریلوی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان میگ لیننگ کا کہنا ہے کہ پرائز منی میں اضافے اور اس کی تقسیم بڑھانے کے مطالبے کو سپورٹ کرتی ہوں کیونکہ چھوٹے اور ایمرجنگ ممالک میں ویمن کرکٹ کی ڈیولپمنٹ کی بہت گنجائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں نے اپنی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جنہوں نے کوالیفائی نہیں کیا جیسا کہ سری لنکا۔

آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ہمیشہ دو ٹیموں کے پاس ہی سب کچھ چلا جائے، مقابلے کی فضا کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں کہ آئی سی سی اس حوالے سے ضرور سوچ کر پلان کرے گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کو ویمنز ورلڈ کپ کی پرائز منی کو لے کر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ ویمنز ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو مینز ورلڈ کپ کے مقابلے میں پرائز منی کا ایک تہائی حصہ ملا ہے۔

یا رہے کہ 2019 مینز ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم انگلینڈ کو 4 ملین امریکی ڈالر انعامی رقم ملی تھی جبکہ 2022 ویمنز ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 1.3 ملین امریکی ڈالر کا انعام ملا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version