Advertisement

راشد نسیم نے مارشل آرٹس کیٹیگری میں مزید دو ریکارڈز اپنے نام کرلیے

راشد نسیم نے مارشل آرٹس کیٹیگری میں مزید دو ریکارڈز اپنے نام کرلیے

راشد نسیم نے مارشل آرٹس کیٹیگری میں مزید دو ریکارڈز اپنے نام کرلیے

پاکستان کے لیے سب سے زیادہ گینز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم نے مارشل آرٹس کیٹیگری میں مزید دو ریکارڈز اپنے نام کرلیے ہیں۔

راشد نسیم نے بھارت اور چائنہ کے ریکارڈ توڑے ہیں جبکہ انہوں نے نن چکو کیٹیگری میں چائنیز کنگفو ماسٹر کو ایک مرتبہ پھر شکست دے دی  ہے۔

علاوہ ازیں راشد نسیم نے انڈین ماشل آرٹس ماسٹر کے سر کے ساتھ بوتل کھولنے کے ریکارڈ کو بھی توڑ ڈالا ہے۔

 اس طرح مارشل آرٹس ماسٹر کے ریکارڈز کی تعداد 77 ہو گئی ہے جبکہ ان کی اکیڈمی اب تک 96 ریکارڈ اپنے نام کرچکی ہے۔

راشد نسیم اب تک نن چکو کی مختلف کیٹیگری میں دنیا میں سب سے زیادہ ریکارڈ بنانے کا اعزاچ اپنے پاس رکھتے ہیں اور یہ نن چکو میں ان کا 9 واں گینز ورلڈ ریکارڈ ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعے تصدیق کی ہے جبکہ اس حوالے سے تفصیلات بھی اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کردی ہیں۔

دنیا میں سب سے زیادہ مارشل آرٹس عالمی ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم نے پاکستان کے مشہور  کوہ پیما محمد علی سدپارہ کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے بھی ریکارڈ بنایا تھا۔

یہ ریکارڈ انہوں نے چائنہ کے کنگفو ماسٹر زی ڈٰی شنگ کے پاس پہلے سے موجود ریکارڈ کو توڑا تھا، زی ڈٰی شنگ نے ایک منٹ میں بوتل کے درمیان میں رکھے 19 تاش کے پتوں کو نن چکوکی مدد سے بوتل کو گرائے بغیر نکالا تھا۔

Advertisement

جبکہ راشد نسیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا اور دوسرے ریکارڈ میں راشد نسیم نے سر کے ساتھ ایک منٹ میں 71 بوتل کھول ڈالیں تھی۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ انڈیا کے پرابھاکر ریڈی کے پاس تھا جنہوں نے ایک منٹ میں سر سے 68 بوتلیں کھولیں تھیں۔

راشد نسیم اپنے 100 ریکارڈ مکمل کرنا چاہتے ہیں اور یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ راشد نسیم کو اب تک حکومتی سرپرستی حاصل نہیں ہے یہ تمام ریکارڈ انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہی بنائے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version