Advertisement

سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے ویمنز ٹیم کے تربیتی کیمپ کا شیڈول جاری

سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے ویمنز ٹیم کے تربیتی کیمپ کا شیڈول جاری

سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے ویمنز ٹیم کے تربیتی کیمپ کا شیڈول جاری

سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے ویمنز ٹیم کا تربیتی کیمپ 7 مئی سے شروع ہوگا۔

پاکستان اور سری لنکا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کراچی میں 24 مئی سے شروع ہونے جارہی ہے۔

Advertisement

سیریز سے قبل تیاری کے کیمپ کے لیے 26 کھلاڑیوں کا اعلان پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی سلیکٹرز نے کردیا ہے جبکہ 12 روزہ کیمپ 7 مئی سے 18 مئی کے دوران حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لگایا جائے گا۔

Advertisement

اس کیمپ میں قومی ویمنز کھلاڑی عالیہ ریاض، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ اور فاطمہ ثناء شرکت نہیں کریں گی جبکہ یہ کھلاڑی 17 مئی سے سیریز کے لیے اسکواڈ کو جوائن کریں گی۔

ٹیم دبئی میں خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں حصہ لے گی جبکہ بائیں ہاتھ کی اسپنر نشرا سندھو کندھے کی انجری کے باعث کیمپ سے باہر رہیں گے۔

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل 6 میچز کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے جائیں گے۔

کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کی فہرست

کیمپ میں جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں ایمن انور، انعم امین، انوشہ ناصر، عائشہ بلال، عائشہ نسیم، عائشہ ظفر، غلام فاطمہ، گل فیروزہ، ارم جاوید، کائنات امتیاز اور منیبہ علی صدیقی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں ناجیہ علوی، نتالیہ پرویز، ندا ڈار، عمائمہ سہیل، صائمہ، صائمہ، ثمینہ، شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سدرہ نواز، تسمیہ رباب، طوبہ حسن، ام ہانی، وحیدہ اختر اور یسرا عامر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 24 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا 26 مئی اور تیسرا 28 مئی کو کھیلا جانا ہے۔

ون ڈے سیریز کا آغاز یکم جون سے ہوگا جس کا دوسرا میچ 3 جون جبکہ تیسرا اور آخری میچ 5 جون کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
ٹی 20 میں سنچری کا نیا ریکارڈ، فل سالٹ نے جنوبی افریق بالرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا
ایشیا کپ 2025، پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے ہرا دیا
Next Article
Exit mobile version