حسن علی، جیمز اینڈرسن اور ثاقب محمود کے ساتھ 12 رکنی اسکواڈ میں شامل

قومی فاسٹ بولر حسن علی، جیمز اینڈرسن اور ثاقب محمود لنکاشائر کے اگلے میچ کے لیے12 رکنی اسکواڈ میں شامل ہوگئے۔
قومی فاسٹ بولر حسن علی انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن اور حال ہی میں ڈیبیو کرنے والے ثاقب محمودکے ہمراہ 12 رکنی اسکواڈ میں شامل ہوگئے ہیں۔
حسن علی جنہوں نے لنکا شائر کے لیے اپنے پہلے فرسٹ کلاس میچ میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں، ممکنہ طور پر جیمز اینڈرسن اور ثاقب محمود کے ساتھ فاسٹ بولنگ اٹیک کا حصہ ہوں گے۔
📋 @jimmy9 and @SaqMahmood25 have both been named in our 12-man squad to face Gloucestershire in the #LVCountyChamp.
Advertisement🌹 #RedRoseTogether | @mistoriagroup
— Lancashire Cricket (@lancscricket) April 20, 2022
حسن علی نے پہلی اننگز میں 58 رنز کے عوض 2 جبکہ دوسری اننگز میں 36 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
یاد رہے کہ حسن علی نے انگلینڈ پہنچنے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ جیمز اینڈرسن کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کے لیے پرجوش ہیں اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
AdvertisementCould we see these three in the same bowling attack tomorrow? 🤔
🌹 #RedRoseTogether pic.twitter.com/OoAoVU5q1b
— Lancashire Cricket (@lancscricket) April 20, 2022
جیمز اینڈرسن انگلینڈ کے لیے 169 ٹیسٹ میچز میں 640 وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں۔وہ 600 سے زائد ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے واحد فاسٹ بولر اور مجموعی طور پر چوتھے بولر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

