Advertisement

بابر اعظم نے محمد یوسف کا 15 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

بابر اعظم نے محمد یوسف کا 15 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

بابر اعظم نے محمد یوسف کا 15 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ون ڈے میں 16 سنچریاں اسکور کرکے محمد یوسف کا 15 سال ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں سنچری اسکور کرکے سب سے زیادہ 16 سنچریاں اسکور کرنے والے دوسرے پاکستانی بن گئے ہیں۔

Advertisement

اس سے قبل یہ اعزاز قومی ٹیم کے سابق بلے باز محمد یوسف کے پاس تھا جنہوں نے 15 سنچریاں اسکور کی تھی جبکہ اس فہرست میں پہلے نمبر پر سعید انور اب بھی موجود ہیں۔

سعید انور نے 20 سنچریاں اسکور کررکھی ہیں جکہ محمد حفیظ 11 سنچریاں اسکور کرکے تیسرے، انضمام الحق اور اعجاز احمد 10، 10 سنچریاں اسکور کرکے چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم نے ون ڈے میں تیز ترین 16 سنچریاں اسکور کرکے جنوبی افریقہ کے بلے باز ہاشم آملہ کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

ہاشم آملہ نے 94 ون ڈے میچز میں 16 سنچریاں اسکور کی تھیں جبکہ بابر اعظم نے یہ کارنامہ 84 میچز میں انجام دیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان گذشتہ روز لاہورکے قذافی اسٹیڈیم مین کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے تیسرے اورآخری میچ میں پاکستان کے بابر اعظم کی سنچری کی بدولت شکست دے دی تھی۔

ون ڈے سیریز میں بہترین کارکردگی دکھانے کی بنیاد پر ہی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version