بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد

آئی سی سی نے پلیئرز آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کھلاڑیوں میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم بھی شامل ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے پلئیر آف دی منتھ کے لیے نامزد بہترین کھلاڑیوں میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے کریگ بریتھ ویٹ اور اور آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز بھی بھی شامل ہیں۔
Sizzling batters and quality bowlers ✨
AdvertisementNominees for ICC #POTM for March 2022 have been revealed!
Who gets your vote? 🗳️
— ICC (@ICC) April 6, 2022
اس کے علاوہ آئی سی سی نے ویمن پلیئر آف دی منتھ کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے، جس میں انگلینڈ کی صوفی ایکلسٹون، آسٹریلیا کی ریچل ہینز اور جنوبی افریقہ کی لاورا وولفارٹ کو نامزد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ویمنز رینکنگ: مچل اسٹارک کی اہلیہ نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی
اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز کرکٹ کی تازہ رینکنگ جاری کی تھی۔
بلے بازوں کی فہرست میں ایلیسا ہیلی پہلے، نتالی اسکیور دوسرے ، بیتھ مونی تیسرے ، لورا وولوارڈٹی چوتھے اور میگ لیننگ پانچویں نمبر ہیں۔
ریچل ہینز چھٹے، متھالی راج ساتویں، ایمی ستیرویٹھ آٹھویں ، سمرتی مندھانا نویں اور ٹیمی بیمنٹ دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
بالنگ کی فہرست میں صوفی ایکلی اسٹون پہلے، شبنم اسماعیل دوسرے، جیس جوناسن تیسرے ، میگن اسکٹ چوتھے اور جھولن گوسوامی پانچویں نمبر پر ہیں۔
مریزانے کیپ چھٹے، آیابونگا خاکا ساتویں، آنیا شربسول آٹھویں، کیٹ کراس نویں اور ہیلی میتھیوز دسویں نمبر پر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News