Advertisement

شاہین شاہ آفریدی کی خداداد صلاحیت جو بلے باز کو مشکل میں ڈال دیتی ہے

شاہین آفریدی

شاہین آفریدی

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی میں ایک خداداد صلاحیت ہے جو بلے بازوں کو مشکل میں ڈال دیتی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کے پہلے اوور کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ کو سوئنگ کے ساتھ یارکر کرنے میں مکمل مہارت حاصل ہے۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ شاہین آفریدی لینتھ بال کے ساتھ یارکر کرتے ہیں اور یہ ان کا ٹیلنٹ محنت اور پلان ہوتا ہے کہ پہلے اوور میں وکٹ لے کر دیتے ہیں۔

بابراعظم نے مزید کہا کہ شاہین شاہ آفریدی میں یہ ایک خداداد صلاحیت ہے جو بلے بازوں کو مشکل میں ڈال دیتی ہے۔

اس حوالے سے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے کہا کہ ہمیں توقع ہوتی ہے کہ شاہین آفریدی نے پہلے اوور میں کچھ نہ کچھ کرنا ہے۔ ہم سب ہی نہیں بلکہ مینجمنٹ، فینز اور دیگر کھلاڑی بھی وکٹ کے منتظر ہوتے ہیں۔

اس حوالے سے آسٹریلوی کھلاڑی لبوشین نے بھی مجھ سے پوچھا تھا کہ شاہین آفریدی کے پہلے اوور میں فل ٹاس کا کیا مقصد ہوتا ہے جبکہ شاہین شاہ ایک مقصد کے تحت فال ٹاس کرتے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی کا اپنے پہلے اوور کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نئے بال کو ایسے استعمال کرنا چاہتا ہوں کہ جس سے ٹیم کو فائدہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ میری یہی کوشش ہوتی ہے کہ اوپر جلدی آؤٹ کروں کیونکہ اوپر سے ایک دو وکٹیں گرنے سے دوسری ٹیم ڈاؤن ہو جاتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version