Advertisement

محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی خبروں کی تردید

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی خبروں کی تردید  کردی۔

تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ فاسٹ بولر محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے کچھ نہیں سوچ رہے۔

ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے 29 سالہ محمد عامر نے کہا کہ فی الحال ان کا انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

محمد عامر ان دنوں مختلف لیگز کھیلنے میں مصروف ہیں اور اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار کر زندگی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد عامر سے متعلق یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ فاسٹ بولر پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے اور کرکٹ بورڈ کے سیٹ اپ میں متوقع تبدیلیوں کے بعد واپسی کا اعلان کریں گے۔

Advertisement

تاہم  اب محمد عامر نے ان خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے۔

 واضح رہے کہ محمد عامر نے دسمبر 2020 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اس وقت کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کے زیر انتظام نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version