Advertisement

دورہ یورپ پر پاکستان ہاکی ٹیم کی مہم کا کامیابی سے آغاز

پاکستان ہاکی ٹیم نے دورہ یورپ کا کامیابی سے آغاز کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دورہ یورپ پر پاکستان ہاکی ٹیم نے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 3-5 سے شکست دے دی۔

کھیل کے آغاز میں پاکستان کے اعجاز نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی لیکن نیدرلینڈز نے لگاتار دو گول کرکے ایک گول کی برتری حاصل کرلی۔

تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں پاکستان ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے نہ صرف برتری حاصل کی بلکہ میچ پانچ کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔

پاکستان کی جانب سے رضوان نے تین  جبکہ مبشر اور اعجاز نے ایک ایک گول  اسکور کیا۔

Advertisement

قومی ہاکی ٹیم کے ہمراہ منیجر اولمپئن خواجہ جنید ، ہیڈ کوچ سیگفرائیڈایکمین، معاون کوچ وسیم احمد، ڈریک فلیکر کوچ رچرڈ اسنیچر اور گول کیپر کوچ باب جان ویلڈیف بھی موجود ہیں۔

پاکستان دورہ یورپ کا دوسرا میچ کل 27 اپریل کو نیدرلینڈز کے  ہی خلاف کھیلے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version