ون ڈے رینکنگ: بابر پہلی، امام تیسری اور شاہین ساتویں پوزیشن پر براجمان

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں قومی کھلاڑی امام الحق اور شاہین شاہ آفریدی بڑی ترقیاں پاکر ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کی جانب سے نئی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق بلے بازوں میں پاکستان کے بابر اعظم کی پہلی اور بھارت کے ویرات کوہلی کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔
پاکستان کے امام الحق سات درجے ترقی پاکر کیریئر بیسٹ تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ بھارت کے روہت شرما کی چوتھی اور جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کاک کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔
آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ تین درجے تنزلی سے دسویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
Advertisement🔸 Shaheen Afridi continues to climb
🔸 Imam-ul-Haq makes significant gainsPakistan players make major movements in the @MRFWorldwide ICC Men's Player Rankings for ODIs and Tests after #PAKvAUS series 📈
Details 👉 https://www.bolnews.com/urdu/sports/2022/04/829253/amp/ pic.twitter.com/dxVyiF78oK
— ICC (@ICC) April 6, 2022
بولنگ کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کےکرس ووکس نے ایک درجے ترقی پاکر آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ سے دوسری پوزیشن چھین لی ہے۔
نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری کی چوتھی اور افغانستان کے مجیب الرحمان کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔
پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی آٹھ درجے ترقی پا کر ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کی پہلی، افغانستان کے محمد نبی کی دوسری اور انگلینڈ کے کرس ووکس کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

