Advertisement

نوجوان کرکٹرز کی اکیڈمی بنانے کے لیے یونس خان کا زمین کا مطالبہ

نوجوان کرکٹرز کی اکیڈمی بنانے کے لے یونس خان کا زمین کا مطالبہ

نوجوان کرکٹرز کی اکیڈمی بنانے کے لے یونس خان کا زمین کا مطالبہ

سابق کپتان یونس خان نے نوجوان کرکٹرز کی اکیڈمی بنانے کے لیے زمین کا مطالبہ کیا ہے جس میں مستحق کھلاڑیوں کو کوچنگ کی خدمات مفت فراہم کی جائیں گی۔

پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر اور سابق کپتان یونس خان نے نوجوان کرکٹرز کے لیے اکیڈمی بنانے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے انہوں نے زمین کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement

یونس خان کا کہنا ہے کہ یہ اکیڈمی صرف ان کھلاڑیوں سے فیس وصول کرے گی جو اخراجات برداشت کرسکتے ہوں جبکہ مستحق کھلاڑیوں کا کوچنگ کی خدمات مفت فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے مالی بحران اورکھیل کھیلنے کے بڑھتے ہوئے اخراجات کو کرکٹ اور کرکٹرز کی ترقی میں بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت اس سہولت کے لیے زمین مہیا کرتی ہے تو نوجوان کرکٹرز کو مفت کوچنگ دینے کے لیے اکیڈمی تعمیر کریں گے۔

          یونس خان مستحق کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، ان کے مالی پس منظر سے قطع نظر ان کے خوابوں کو پورا کرنے میں بھی ان کی بھرپور مدد کرنا چاہتے ہیں۔

علاوہ ازیں یونس خان نے اب ملک میں نئے ٹیلنٹ کی راہ ہموار کرنے کے لیے گراس روٹ لیول پر خدمات انجام دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان ٹیسٹ میں 10 ہزار بنانے والے واحد کھلاڑی ہیں جبکہ انہیں ٹیسٹ میں کامیاب بلے باز قرار دیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
Advertisement
Next Article
Exit mobile version