Advertisement

مینز ہاکی ہیرو ایشیاء کپ 2022 کا شیڈول جاری

مینز ہاکی ہیرو ایشیاء کپ 2022 کا شیڈول جاری

مینز ہاکی ہیرو ایشیاء کپ 2022 کا شیڈول جاری

مینز ہاکی ہیرو ایشیاء کپ 2022 کا شیڈول جاری ہوگیا ہے، ایشیاء کپ کا آغاز 23 مئی سے انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ہوگا۔

انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں 23 مئی 2022 تا یکم جون 2022 تک ہونے والے ہیرو ایشیاء کپ کے میچز کے شیڈول کا اعلان ہوگیا ہے۔

ایونٹ میں ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا، پول اے میں بھارت، جاپان، پاکستان اور انڈونیشیا شامل ہیں جبکہ پول بی میں ملائیشیا، کوریا، عمان اور بنگلا دیش کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 23 مئی کو روایتی حریف بھارت کے ساتھ کھیلے گا جبکہ پاکستان کا دوسرا میچ 24 مئی کو انڈونیشیا کیساتھ اور تیسرا میچ 26 مئی کو جاپان کیساتھ کھیلے گا۔

اس ایونٹ میں جیتنے والی ٹیم کو ایشیاء کا چیمپئن قرار دیا جائے گا جبکہ جیتنے والی ٹیم ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کرے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ بھارت دفاع چیمپئن ہے جس نے 2017 میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ جنوبی کوریا سب سے زیادہ 4 مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرچکا ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان اوربھارت تین تین مرتبہ اس ایونٹ کے فاتح رہ چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version