Advertisement

سیاسی کشیدگی کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز بھی خدشات کا شکار

سیاسی کشیدگی کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز بھی خدشات کا شکار

سیاسی کشیدگی کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز بھی خدشات کا شکار

ملک بھر میں جاری سیاسی کشیدگی کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز پر بھی خدشات کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز پر بھی ملک بھر میں جاری سیاسی کشیدگی کے اثرات پڑنے کا خطرہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی میچز سے قبل لاجسٹک امور مکمل کرنے کے لیے وینیو کا بروقت فیصلہ ضروری ہوگیا ہے کیونکہ تاخیر ہونے سے انتظامی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔

لانگ مارچ کی وجہ سے پیدا ہونے والی کشیدہ صورت حال کے باعث گذشتہ روز ہی کنڈیشنگ کیمپ کا پہلا مرحلہ ختم کردیا گیا ہے جو کہ 25 مئی تک جاری رہنا تھا۔

دوسری جانب 26 مئی سے 10 جون تک ہونے والے دوسرے کنڈیشنگ کیمپ کو بھی غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ سدرن پنجاب اور ناردرن پنجاب کی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ٹرائلز بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔

سندھ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ٹرائلز کا شیڈول بھی تبدیل کیا جارہا ہے جبکہ کنڈیشنگ کیمپ اور ٹرائلز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Advertisement

تاہم اس تمام صورت حال کے بعد بھی پاکستان کرکٹ بورڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کروانے کے لیے پر امید دکھائی دے رہا ہے۔

نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی کا کہنا تھا کہ التوا کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، پہلی ترجیح اب بھی راولپنڈی ہی ہے جبکہ ملتان کو بیک اپ کے طور ہر رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلوں کے لیے وقت کم ضرور ہے لیکن جون سے پاکستان ٹیم کا کیمپ لگے گا اور 5 جون کو ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان پہنچے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version