Advertisement

ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لیے ٹریننگ کا آغاز کل ہوگا

ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لیے ٹریننگ کا آغاز کل ہوگا

ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لیے ٹریننگ کا آغاز کل ہوگا

لاہور: ویسٹ انڈیز کے خلاف  ون ڈے سیریز کی تیاریوں کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کل نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں رپورٹ کریں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 جون کو  ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

پہلے مرحلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی لاہور میں٘ ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ترجمان کے مطابق کیمپ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ  کل نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں رپورٹ کرے گا جبکہ  مشقوں کا آغاز 2 جون سے ہو گا۔

کھلاڑی تین روز ٹریننگ کریں گے جبکہ 5 جون کو اسکواڈ کے اراکین کی ملتان روانگی شیڈولڈ ہے۔ انگلینڈ  میں کاؤنٹی کرکٹ کے لیے گئے ہوئے اراکین بھی کیمپ میں شامل ہوں گے۔

محمد رضوان اور حسن علی وطن واپس پہنچ چکے ہیں جبکہ حارث رؤف اور شاداب کل وطن واپس  پہنچ کر کیمپ میں رپورٹ کردیں گے۔

Advertisement

دوسری جانب پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کھلاڑیوں کو ‘جارحانہ کرکٹ’ کھیلنے کی ہدایت کردی ہے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ سیریز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف جارحانہ انداز اپنائیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بورڈ نے کوچز کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اسی کے مطابق کھلاڑیوں کو تیار کریں اور ہوم ورک میں اسپن کے خلاف بیٹنگ اپروچ کو بھی مضبوط کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version