Advertisement

شان مسعود ڈربی شائر کاؤنٹی کے کپتان مقرر

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز شان مسعود انگلینڈ کی ڈربی شائر کاؤنٹی  کے کپتان مقرر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق   ڈربی شائر کاؤنٹی نے پاکستانی بلے باز شان مسعود کو 2022 وائٹیلٹی بلاسٹ کے لیے ڈربی شائر فالکنز کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔

شان مسعود  پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔وہ پاکستان کی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں  قیادت کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

https://twitter.com/DerbyshireCCC/status/1529060189722316800

انگلش کرکٹ میں ان کے پہلے سیزن کا آغاز شاندار ہوا، جس میں انہوں نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں  دو ڈبل سنچریز اور ایک سنچری کی مدد سے  844 رنز بنائے۔

Advertisement

واضح رہے کہ شان مسعود دوسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں جو انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شامل کسی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔

اس سے قبل 2003 میں وسیم اکرم نے ایک میچ میں ہمپشائر کی کپتانی کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version