Advertisement

چیتشور پجارا کا مشورہ رضوان کے کام آگیا

چیتشور پجارا کا مشورہ رضوان کے کام آگیا

چیتشور پجارا کا مشورہ رضوان کے کام آگیا

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر و بلے باز محمد رضوان نے بھارتی بلے باز چیتشور پجارا کے ساتھ اپنی ملاقات کا انکشاف کیا ہے جس میں انہیں دیے گئے مشورے ان کی بیٹنگ کو نکھارنے کے کافی کام آئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بلے باز محمد رضوان ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہیں، جہاں وہ سسیکس کی جانب سے کھیلتے ہوئے کاؤنٹی کرکٹ سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

بھارتی بلے باز چیتشور پجارا اس ہی ٹیم کا حصہ ہیں اور وہ اب تک کاؤنٹی میں سب سے زیادہ مستقل مزاج بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔

چیتشور پجارا نے سسیکس کی جانب سے اب تک کاؤنٹی میں 4 میچز کھیلیں ہیں جس میں انہوں نے 717 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ وہ سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بھی ہیں۔

ڈرہم کے خلاف کھیلے گئے میچ میں چیتشور پجارا اور محمد رضوان کی جوڑی نے 154 رنز کی شراکت قائم کی تھی جبکہ اس اننگ میں چیتشورپجارا نے ڈبل سنچری اور محمد رضوان نے 79 رنز اسکور کیے تھے۔

محمد رضوان نے سیزن کا متضاد آغاز کرنے کے بعد مشورے کے لیے ان سے رجوع کیا جبکہ 79 رنز کی اننگ سے قبل انہوں نے 3 اننگ میں کوئی خاص پرفارمنس نہیں دکھائی تھی۔ انہوں نے تین اننگز میں 22، 0 اور4 رنز کی ہی اننگ کھیلی تھی۔

قومی وکٹ کیپر کہتے ہیں کاؤنٹی میں خراب پرفارمنس کے بعد میری دو مرتبہ بھارتی بلے باز چیتشور پجارا سے ملاقات ہوئی ہے جس میں ان سے جلدی آؤٹ ہونے پر مشورہ بھی لیا ہے۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ چیتشور پجارا نے انہیں کچھ باتیں بتائی ہیں، جس میں سے ایک جسم کے قریب کھیلنا تھا اورجیسا کہ سب جانتے ہیں کہ ہم کافی عرصے سے مسلسل وائٹ بال کرکٹ کھیلتے آرہے ہیں جس میں جسم سے کچھ دور ہوکر کھیلتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ وائٹ بال میں آپ اپنے جسم سے بہت قریب نہیں کھیلتے کیونکہ گیند اتنی زیادہ سوئنگ نہیں ہوتی، جب ہم ایشیا میں کھیلتے ہیں تو ہم گیند کو ڈرائیو کھیلنے پر مجبور ہوتے ہیں لیکن یہاں ہمیں ایسا کرنے کی ضرورت نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
ٹی 20 میں سنچری کا نیا ریکارڈ، فل سالٹ نے جنوبی افریق بالرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version