Advertisement

سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی ویمنز ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ مکمل

سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی ویمنز ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ مکمل

سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی ویمنز ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ مکمل

سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ویمنز ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ گذشتہ روز مکمل ہوگئے ہیں۔

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں شروع ہوگا جو 18 مئی تک جاری رہے گا۔

تربیتی کیمپ میں آج اسکواڈ پریکٹس سیشن میں حصہ لے گا جبکہ ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ دوپہر ساڑھے بارہ بجے میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

کیمپ 26 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا جبکہ 11، 14 اور 17 مئی کو تین پریکٹس ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے اور دو پریکٹس ٹی ٹوئنٹی میچز 12 اور 15 مئی کو ہوں گے۔

بورڈ ترجمان کا کہنا ہے کہ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی نیٹ اور فیلڈنگ سیشنز ہوں گے جس میں ان کی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی جبکہ 13 اور 16 مئی کو انہیں آرام کا موقع دیا جائے گا۔

جمعرات کی صبح 11 بجے سے ڈھائی بجے تک پریکٹس ٹی ٹوئنٹی میچ ہوگا جبکہ 18 مئی کو قومی ویمنز ٹیم کی صبح 9:30 سے دوپہر 12:45 تک پریکٹس ہوگی۔

واضح رہے کہ جن کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ مین طلب کیا گیا ہے، ان میں انعیم امین، ایمن انور، عائشہ بلال، انوشہ ناصر، عائشہ ظفر اورعائشہ نسیم شامل ہیں۔

علاوہ ازیں غلام فاطمہ گل فیروزہ، کائنات امتیاز، ارم جاوید، منیبہ علی صدیقی، نتالیہ پرویز، نجیہ علوی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، صدف شمس، رامین شمیم، شوال ذوالفقار، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز، طوبہ حسن، تسمیہ رباب، یسریٰ عامر، امِ ہانی اوروحیدہ اختر کو تربیتی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
Advertisement
Next Article
Exit mobile version