Advertisement

چندیمل اور ڈکویلا نے بنگلا دیش کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

سری لنکا کے دنیش چندیمل اور وکٹ کیپر بلے بازنروشن ڈکویلا نے بنگلا دیش کے میچ جیتنے کا خواب چکنا چور کردیا۔

چٹوگرام میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اینجلو میتھیوز(199) کی شاندار سنچری کی بدولت 397 رنز بنائے ۔

دنیش چندیمل 66 اور کوشال مینڈس  54 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔اوشادافرنانڈو 36 اور وشوا فرنانڈو 17 کے علاوہ کوئی دیگر کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔

بنگلا دیش کی جانب سے نعیم حسن نے 6، شکیب الحسن نے 3 اور تیج الاسلام نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلادیش نے اپنی پہلی اننگز میں تمیم اقبال (133) اور مشفق الرحیم (105) کی سنچریز کی بدولت 465 رنز بنائے۔لٹن داس 88 اور محمود الحسن جوئے 58 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔

Advertisement

شکیب الحسن 26، تیج الاسلام 20 ، نعیم حسن 9، شورفل الاسلام 3، کپتان مومن الحق 2 اور نجم الحسن شنتو ایک رنز بناسکے۔

Advertisement

سری لنکا کی جانب سے کاسن راجیتھا نے 4 ، اشیتھا فرنانڈو نے 3 جبکہ لاستھ ایمبلدینیااور دھننجیا ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

68 رنز کے خسارے میں جانے کے بعد سری لنکا پر اس وقت شکست کا خطرہ منڈلانے لگا جب صرف 93 رنز کی لیڈ پر اس کی چھی وکٹیں گر چکی تھیں۔

تاہم نروشن ڈکویلا اور دنیش چندیمل نے ٹیم کو سہارا دیا اور ساتویں وکٹ کے لیے 99 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے میچ کو ڈرا کردیا۔

 نروشن ڈکویلا 61 اور دنیش چندیمل39 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کپتان دیموتھ کرونا رتنے 52 ، کوشال مینڈس 48 ، دھننجیا ڈی سلوا 33 ، لاستھ ایمبلدینیا 2 اور اینجلو میتھیوز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

بنگلا دیش کی جانب سے تیج الاسلام نے 4 اور شکیب الحسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 23 مئی سے میرپور میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version