Advertisement

ہاردک پانڈیا آئی پی ایل کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے خواہشمند

گجرات ٹائٹنس کے کپتان ہاردک پانڈیا نے آئی پی ایل جیتنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر اپنی نظریں جمالیں ہیں۔

گذشتہ روز انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) سیزن 15 کا فائنل میچ راجھستان رائلز اور پہلی مرتبہ ایونٹ کھیلنے والی ٹیم گجرات ٹائٹنس کے درمیان کھیلا گیا۔

اس میچ میں گجرات ٹائٹنس نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کی ہے جبکہ گجرات ٹائٹنس کی قیادت ہاردک پانڈیا کررہے تھے۔

ان ہی کی قیادت میں ڈیبیو کرنے والی ٹیم نے کامیابی حاصل کی جبکہ انہوں نے یہ بھی ثابت کیا کہ وہ کمر کی چوٹ سے مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔

میچ کے بعد ان سے مستقبل کے بارے میں سوال کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ ’میں بالکل بھارت کے لیے ورلڈ کپ جیتنا چاہتا ہوں، چاہے کچھ بھی ہوجائے‘۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس جو کچھ بھی ہے میں وہ سب دینے کو تیار ہوں، میں ہمیشہ اس ہی قسم کا آدمی رہا ہوں جو اپنی ٹیم کو ترجیح دے۔ میرا مقصد آسان ہے کہ میری ٹیم ہمیشہ سب سے آگے رہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے ہمیشہ خوشی کا باعث ہوگی، میں طویل مدتی اور مختصر مدت کے فارمیٹس میں کسی بھی قیمت پر ورلڈ جیتنا چاہتا ہوں۔

خیال رہے کہ ہاردک پانڈیا گجرات ٹائٹنس کی قیادت سے قبل 4 مرتبہ ممبئی انڈینز کی جانب سے آئی پی ایل کھیل چکے ہیں۔

ہاردک پانڈیا کہتے ہیں میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں کیونکہ میں نے پانچ مرتبہ فائنل کھیلے ہیں اور پانچوں مرتبہ ہی ٹرافی اپنے نام کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات قابل فخر ہے کہ ایک نئی فرنچائز جو پہلی مرتبہ ایونٹ کھیل رہی ہو اور وہ اپنے پہلے ہی سیزن میں چیمپئن بن جائے۔

واضح رہے کہ سابق بھارتی کپتان سینل گواسکر سمیت کئی نامور کھلاڑیوں نے ہاردک پانڈیا کی قیادت کو سراہتے ہوئے گجرات کی جیت میں ان کے کردار کو اہم قرار دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version