پاک ویسٹ انڈیز ہوم سیریز پر منڈلانے والے کالے بادل ہٹ گئے

پاک ویسٹ انڈیز ہوم سیریز پر منڈلانے والے کالے بادل ہٹ گئے
لاہور: تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے خاتمے کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی ون ڈے ہوم سیریز پر منڈلانے والے کالے بادلوں کا خاتمہ ہوگیا ہے۔
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو اب حکومت کی جانب سے بہت جلد گرین سگنل ملنے کا امکان ہے تاہم بورڈ حکام حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی کشیدگی کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز بھی خدشات کا شکار
رپورٹ کے مطابق سیریز کی میزبانی کے لیے جلد شہر کا فیصلہ کیا جانا ہے تاکہ لاجسٹک کو وقت پر مکمل کیا جاسکے۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم جون سے شروع ہونا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم 5 جون کو پاکستان پہنچے گی۔
یاد رہے کہ دارالحکومت اسلام آباد کی سیاسی صورتحال کے پیش نظر ملتان کو متبادل مقام کے طور پر رکھا گیا تھا جبکہ سیاسی کشیدگی کے باعث ہوم سیریز پر بھی خدشات ظاہر کیے جارہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز سے متعلق شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر
اس سے قبل کنڈیشنگ کیمپ کا پہلا مرحلہ ختم کردیا گیا ہے جو کہ 25 مئی تک جاری رہنا تھا جبکہ 26 مئی سے 10 جون تک ہونے والے دوسرے کنڈیشنگ کیمپ کو بھی غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

