Advertisement

شاہین شاہ کا نیا ہیئر کٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

شاہین شاہ کا نیا ہیئر کٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

شاہین شاہ کا نیا ہیئر کٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ کا نیا ہیئر کٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے جس میں وہ ایک مختلف انداز میں نظر آرہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر اور پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی گذشتہ روز لاہور قلندرز کی پریس کانفرنس کے دوران ایک نئے ہیئر کٹ کے ساتھ مختلف انداز میں نظر آئے ہیں۔

شاہین شاہ کے نئے ہیئر کٹ نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے جبکہ وہ نئے ہیئر اسٹائل میں کافی خوبصورت بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

گذشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے ان سے ہیئر کٹ سے متعلق سوال کیا کہ، آپ نے یہ کس سے متاثر ہوکر ہیئر اسٹائل کو بدلہ ہے؟

صحافی کے سوال کے جواب میں قومی فاسٹ بولر نے ہنسنتے ہوئے جواب دیا کہ ’کوئی بات نہیں اگر آپ کو پسند نہیں آیا تو میں اگلی مرتبہ گنجا ہوکر آجاؤں گا‘۔

شاہین کا جواب سن کر پریس کانفرنس میں موجود لاہور قلندرز کے ثمین رانا اور عاطف رانا بھی ہنس پڑے جبکہ شرکاء بھی قہقے لگانے پر مجبور ہوگئے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز لاہور قلندرز نے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت 22 کھلاڑیوں کو اسکالرشپ دی جائیں گی جن میں سے 19 کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا گیا ہے تاہم 3 کھلاڑیوں کا انتخاب ہونا ابھی باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے ٹرائلز میں ڈیرن گف بھی شرکت کریں گے

Advertisement

یاد رہے کہ لاہور قلندرز نے اسکالرشپ دینے والے کھلاڑیوں میں سے 5 کھلاڑیوں کو شاہین شاہ کے والد کے نام پر اسکالر شپ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

فرنچائز کے اس اقدام پر شاہین شاہ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے انتظامیہ کا ایک بڑا اقدام قرار دیا تھا جبکہ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس سے ابھرتے ہوئے کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور اعلیٰ سطح پر آنے میں مدد ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ بدل دی، دنیا کا پہلا فٹبالر جس کی دولت اربوں میں جا پہنچی
ویمنز ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے دی
افغانستان فٹبال ٹیم آج رات پاکستان پہنچے گی، کل کا پاک افغان میچ شیڈول کے مطابق ہوگا
بابر اور رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، سلمان آغا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا
آسٹریلوی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ بدل دی، 141 گیندوں پر ٹرپل سنچری بنا ڈالی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version