محمد حفیظ ملک میں موجودہ سیاسی صورت حال پر ناراض

سابق قومی کرکٹر محمد حفیظ نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے رہنماؤں سے سوال کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بلے باز محمد حفیظ نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال کے باعث پیش آنے والی مشکلات پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
No Petrol available in any petrol station in Lahore??? No cash available in ATM machines?? Why a common man have to suffer from political decisions. @ImranKhanPTI @CMShehbaz @MaryamNSharif @BBhuttoZardari
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) May 24, 2022
محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ’لاہور کے کسی پیٹرول پمپ پر پیٹرول دستیاب نہیں؟ اے ٹی ایم مشینوں میں کیش دستیاب نہیں؟ ایک عام آدمی کو سیاسی فیصلوں کا خمیازہ کیوں بھگتنا پڑتا ہے؟۔
علاوہ ازیں انہوں نے یہ بات کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سمیت مریم نواز، بلاول بھٹو اور عمران خان کو ٹیگ کیا ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے آج اسلا آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے جبکہ حکومت نے اس لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جانے والے تمام راستوں کو سیل کردیا ہے جبکہ ملک بھر میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔
متعلقہ خبر: وفاقی دارالحکومت میں اہم شاہراہیں کنٹینرز لگا کر بند کردی گئیں
سیاسی کشیدگی کے باعث آج لاہور میں پیٹرول کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں پیٹرول کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔
دوسری جانب آج لاہور سمیت پنجاب کے ساڑھے تین سو سے زائد علاقوں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News