شان مسعود نے پی سی اے کا پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

شان مسعود نے پی سی اے کا پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن نے شان مسعود کو اپریل کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نواز دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے یکے بعد دیگرے ڈبل سنچریاں اسکور کی تھیں جس کے باعث انہیں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کاؤنٹی چیمپئین شپ،حسن علی پلیئر آف دی منتھ قرار
انہوں نے دو ڈبل سنچریوں کی مدد سے صرف تین میچز میں 713 رنز اسکور کیے تھے جبکہ شان مسعود نے 129.34 پوائنٹس کے ساتھ 46 فیصد ووٹ حاصل کرکے موسٹ ویلیو ایبل پلیئر رینکنگ میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔
🥁 And your April Player of the Month Winner is…@shani_official🥳
The Derbyshire batter has really set the @CountyChamp standard so far with two double-hundreds!
Congratulations! 🙌
👉 https://www.bolnews.com/urdu/sports/2022/05/654015/amp/ pic.twitter.com/4gM5kmkADO
Advertisement— PCA (@PCA) May 9, 2022
اس کیٹیگری میں شان مسعود کے ساتھ مزید 3 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تھا جس میں کینٹ کے بین کانمٹن، ہیمپشائر کے آؒل راؤنڈر کیتھ بارکر اور یارکشائر کے ہیری بروکس شامل تھے۔
ان کھلاڑیوں نے بالتریب 30 ، 14 اور 10 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیشو مہاراج اپریل کے لیے پلیئر آف دی منتھ قرار
اس موقع پر شان مسعود کا کہنا تھا کہ مارنس لبوشین کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں بہترین پرفارمنس ایک مثال ہے اور بیٹنگ کے حوالے سے ان سے بات چیت کرتا رہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کاؤنٹی چیمپئن شپ کھلاڑی کو بہترین ماحول مہیہ کرتا ہے اور یہ کھلاڑی پر منحصر کرتا ہے کہ وہ کاؤنٹی کرکٹ سے اپنے کیریئر میں کتنا فائدہ اٹھائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

