Advertisement

سری لنکا دستبردار، اب ایشیا کپ کا میزبان کون ہوگا؟

ملک میں بگڑتی معاشی حالت کے بعد سری لنکا ایشیا کپ کی میزبانی سے دستبردار ہونے کے لیے تیار ہوگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کی میزبانی سے دستبردار ہونے کے لیے تیار ہوگیا ہے جس کے بعد بورڈ ایشین کرکٹ کونسل سے منتقلی کے لیے درخواست کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں شدید معاشی بحران کے باعث ایشیا کپ کی میزبانی ممکن نہیں رہی ہے۔

واضح رہے کہ اگر سری لنکن حکام کی منتقلی کی درخواست کو قبول کرلیا جاتا ہے تو ممکنہ طور پر بنگلادیش اور متحدہ عرب امارات ایونٹ کی میزبانی کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

اس سے قبل سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سربراہ نظم الحسن نے اپنے ایک بیان میں سری لنکا سے منتقلی کے بعد بنگلادیش کو مضبوط امیدوار قرار دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا سری لنکا کا پاکستان اور آسٹریلیا کے ساتھ دو طرفہ سیریز منسوخ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں جبکہ بھارت سے ایشیا کپ سے قبل 2 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے جائیں گے جس کا مقصد سری لنکن کرکٹ بورڈ کی مدد کرنا ہے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ 27 اگست سے 11 ستمبر کے دوران سری لنکا میں کھیلا جانا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version