Advertisement

پاکستان ایشیا ہاکی کپ سے باہر، ورلڈ کپ کیلئے بھی کوالیفائی نہ کرسکا

پاکستان ایشیا ہاکی کپ سے باہر ہونے کے ساتھ ساتھ ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے لیے بھی کوالیفائی نہ کرسکا۔

تفصیلات کے مطابق جاپان سے شکست کے بعد پاکستان ہاکی ورلڈ کپ 2023 میں کوالیفائی کرنے کے لیے بھارت کے رحم و کرم پر تھا۔

بھارت کو ایشیا ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں رسائی کے لیے انڈونیشیا کے خلاف 15 گول  کرنے تھے اور پاکستان کو ایونٹ اور ورلڈ کپ سے باہر کرنے کے لیے 16 گولز درکار تھے۔

بھارت نے انڈونیشیا کو با آسانی 0-16 سے شکست دے کر دونوں سنگ میل عبور کرلیے۔

یہ دوسرا موقع ہے کہ جب پاکستان ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرسکے گا۔اس سے قبل پاکستان ٹیم 2014 کے ہاکی ورلڈ کپ میں بھی کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔

Advertisement

اس سے قبل  پاکستان کا میچ جاپان کے ساتھ ہوا  تھا جس میں پاکستان کو 2-3 سے شکست ہوئی تھی۔

پاکستان کا ایک گول گراؤنڈ میں 12 کھلاڑیوں کی موجودگی کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا  تھا جبکہ  ایک گول فاؤل کی وجہ سے مسترد ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بابر اور رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، سلمان آغا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا
آسٹریلوی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ بدل دی، 141 گیندوں پر ٹرپل سنچری بنا ڈالی
آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا سے ٹکرائے گی، تیاریاں مکمل
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version