Advertisement

لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے ٹرائلز میں ڈیرن گف بھی شرکت کریں گے

لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے ٹرائلز میں ڈیرن گف بھی شرکت کریں گے

لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے ٹرائلز میں ڈیرن گف بھی شرکت کریں گے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز نے دو سال بعد پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پی ایس ایل سیزن 7 کی فاتح لاہور قلندرز 17 مئی کو لاہور میں ایک جدید ترین ہائی پرفارمنس سینٹر میں اوپن ٹرائلز کا انعقاد کرنے جارہی ہے جس کی نگرانی غیر ملکی کوچ کریں گے۔

Advertisement

اوپن ٹرائلز میں سابق انگلش فاسٹ بولر اور یارکشائر کے مینجنگ ڈائریکٹر ڈیرن گف بھی یارکشائر کے اسسٹنٹ کوچ کبیر علی کے ساتھ موجود ہوں گے۔

منتخب کھلاڑیوں کو قلندرز کی جانب سے ہائی پرفارمنس سینٹر میں تربیت دی جائے گی جس کے لیے انہیں ایک سال کی اسکالرشپ بھی ملے گی۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز کا پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام ایک عالمی سطح پر مشہور کرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام ہے جس نے کئی ایسے کرکٹرز پیدا کیے ہیں جو اب مختلف ٹیموں کے لیے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Advertisement

اس پروگرام نے ملک کے کروڑوں خواہشمند کرکٹرز کو اپنے خوابوں تک پہنچنے کے لیے امید فراہم کی ہے جس کی تازہ مثال حارث رؤف ہیں۔

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ وہ اس پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں جس نے پاکستان کو حارث رؤف جیسے ستارے مہیا کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی پابندیوں کی وجہ سے ہم پچھلے دو سالوں میں اس پروگرام کو کرنے سے قاصر رہے لیکن اب جیسے جیسے حالات میں بہتری آئی ہے تو ہم سمجھتے ہیں کہ وقت آگیا ہے کہ اس پروگرام کو دوبارہ شروع کریں اور ملک کی خدمت کے لیے مزید باصلاحیت کھلاڑی تلاش کریں۔

اس موقع پر لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ مزید باصلاحیت کھلاڑیوں کو منظرعام پر آتے ہوئے دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام صرف ایک ٹیلنٹ ہنٹ پروجیکٹ نہیں ہے بلکہ یہ ایک مکمل ترقیاتی پروگرام ہے جو نہ صرف ٹیلنٹ کو چنتا ہے بلکہ اس ٹیلنٹ کو ایک پرفارمر میں بھی بدل دیتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے حارث رؤف کی مثال تو دیکھی ہے جو پہلی بار جب یہاں آیا تو ایک نامعلوم شخص تھا لیکن آج اس کا شمار وائٹ بال کرکٹ میں ٹاپ پرفارمرز میں ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version