Advertisement

ڈیپارٹمنٹل کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے میچ فکسنگ بڑھنے کا خدشہ ہے، جاوید میانداد

ڈیپارٹمنٹل کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے میچ فکسنگ بڑھنے کا خدشہ ہے، جاوید میانداد

ڈیپارٹمنٹل کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے میچ فکسنگ بڑھنے کا خدشہ ہے، جاوید میانداد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے میچ فکسنگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے خاتمے سے کھلاڑیوں کو خوف ہے کہ انہیں مالی تحفظ حاصل نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ کھلاڑیوں نے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے اور مالی تحفظ نہ ہونے کی وجہ سے ہی وہ ناجائز طریقے سے پیسے کمانے کی جانب راغب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی اس حوالے سے اپنی آواز بلند کی ہے اور آج بھی بحالی کے حق میں ہوں کیونکہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کا مقصد کھلاڑیوں کو معاشی آسودگی فراہم کرنا ہوتا ہے تاکہ وہ اپنے کھیل پر بھرپور توجہ دے سکیں۔

جاوید میانداد کہتے ہیں ماضی میں بڑے بڑے کرکٹرز کے پاس بھی کوئی ذریعہ معاش نہیں ہوتا تھا جبکہ اس دور میں کرکٹ میں بھی اتنا پیسہ نہیں ملا کرتا تھا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ دنیائے کرکٹ میں عظیم کارنامے انجام دینے والے لٹل ماسٹر حنیف محمد کو بھی کچھ نہیں ملا، ان تمام صورت حال کے بعد ہی سابق ٹیسٹ کپتان عبدالحفیظ کاردار نے ملک میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو متعارف کروایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو کاؤنٹی کرکٹ جیسی حیثیت حاصل تھی جس سے کھلاڑی خود کو ذہنی طور پر محفوظ تصور کیا کرتے تھے لیکن آج سینکڑوں کرکٹرز روٹی تک کو ترس رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version