Advertisement

شدید گرمی کے باعث پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کا پریکٹس سیشن منسوخ

شدید گرمی کے باعث پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کا پریکٹس سیشن منسوخ

شدید گرمی کے باعث پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کا پریکٹس سیشن منسوخ

ملتان: شدید گرمی کے باعث پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز جاری ہے جس کا پہلا میچ گذشتہ روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس دوران بھی شدید گرم موسم تھا

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جانا ہے جس سے قبل دونوں ٹیموں کا آج ہونے والا پریکٹس سیشن ملتان شہر میں شدید گرمی کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی جبکہ مرد میدان بابر اعظم کو ٹھہرایا گیا تھا۔

اس میچ کے دوران ملتان شہر میں 44 ڈگری کی شدید گرمی تھی جس کی وجہ سے امپائر علیم ڈار کی حالت اچانک پاکستان کی اننگ کے 19 ویں اوور میں خراب ہوگئی تھی۔

علیم ڈار کو قے ہونے کی وجہ سے میدان چھوڑنا پڑا تھا جس کے بعد ان کی جگہ امپائر فیصل خان نے ان کے فرائض سر انجام دیے تھے جبکہ شدید گرمی کے باوجود بھی شائقین کرکٹ نے میچ کو خواب انجوائے کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version