Advertisement

اینڈرسن اور پوٹس کی تباہ کن بولنگ، نیوزی لینڈ 132 رنز پر ڈھیر

جیمز اینڈرسن اور ڈیبیوٹینٹ میتھیو پوٹس کی تباہ کن بولنگ کے سبب نیوزی لینڈ ٹیم پہلی اننگز میں 132 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

لارڈز میں جاری ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا سے ہی غلط ثابت ہوا اور صرف 45 کے مجموعی اسکور پر 7 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔

آٹھویں وکٹ کے لیے کولن ڈی گرینڈ ہوم اور ٹم ساؤتھی کے درمیان 41 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی تاہم اسے کے بعد کوئی کھلاڑی کریز پر زیادہ دیر نہ رک سکا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کولن ڈی گرینڈ ہوم 42 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ٹم ساؤتھی 26، ٹام بلنڈیل اور ٹرینٹ بولٹ 14،14 اور ڈیرل مچل 13رنز بناکر نمایاں رہے۔

اعجاز پٹیل 7، کائل جیمیسن 6، ڈیوون کونوے 3، کپتان کین ولیمسن 2 جبکہ ٹام لیتھم اور ول ینگ ایک ایک رنز بناسکے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور ڈیبیوٹینٹ میتھیو پوٹس نے 4،4 جبکہ کپتان بین اسٹوکس اور اسٹورٹ براڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version