Advertisement

ریڈ کارڈ دکھانے پر فٹ بالرز اور مداحوں کے تشدد سے ریفری ہلاک

سان سلواڈور: ریڈ کارڈ دکھانے کی بدلے میں فٹ بالرز اور شائقین نے بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے میچ ریفری کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایل سلواڈور میں کھیلے جارہے مقامی فٹ بال میچ کے دوران ریفری نے کھلاڑی کو دوبار پیلا کارڈ دکھایا( فٹ بال میں دو بار پیلا کارڈ دکھانے پر وہ لال کارڈ تصور ہوتا ہے جس کے بعد کھلاڑی کو میدان بدر کردیا جاتا ہے۔

ریفری کی جانب ریڈ کارڈ دکھانے پر کھلاڑی اور ان کے حامی آپے سے باہر ہوگئے اور انہوں نے میدان میں اتر کر میچ ریفری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

تشدد کا شکار ریفری ہوزے آرنلڈو انایا کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کی، ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اندرونی چوٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے ریفری کی موت ہوئی۔

Advertisement

میچ ریفری کی ہلاکت پر سلواڈوران ساکر فیڈریشن نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کی ان تمام کارروائیوں کو مسترد کرتے ہیں جو ہمارے ملک میں کھیلوں کے مختلف مراحل پر ہورہے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق واقعہ کے بعد سے اب تک پولیس نے کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version