Advertisement

ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز، پاکستان ٹیم آج لاہور سے ملتان پہنچے گی

ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لیے تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں جس کے بعد پاکستان ٹیم آج لاہور سے ملتان پہنچ رہی ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کھیلنے کے لیے قومی ٹیم آج بذریعہ بس ملتان پہنچے گی جبکہ قومی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں آج تقریباً شام 5 بجے تک ملتان پہنچ جائے گی۔

قومی ٹیم آج ملتان پہنچ کر آرام کرے گی اور کل سے ملتان اسٹیڈیم میں شام 4 بجے سے پریکٹس سیشن کا آغاز ہوگا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم کل صبح اسلام آباد پہنچے گی اور پھر چارٹرڈ طیارے سے ملتان آئے گی۔

ٹیموں کی آمد و رفت کے پیش نظر ملتان شہر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے جس کا پہلا میچ 8 جون، دوسرا 10 جون اور تیسرا 12 جون کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement

دوسری جانب پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان میں ہونے والی ون ڈے سیریز میں پی سی بی نے شائقین کے لئے سستے ٹکٹس کا اعلان کر دیا ہے۔

Advertisement

پی سی بی نے ٹکٹوں کی قیمت 300 روپے سے 500 روپے تک رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پی سی بی کا ٹکٹوں کو سستے کرنے کا مقصد شائقین اپنے سپر اسٹارز کو آئندہ تین آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران ایکشن میں دیکھنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version