بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور ریکارڈ چھین لیا

بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور ریکارڈ چھین لیا
پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی بیٹر رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر موجود ہیں۔
تاہم اب انہیں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تاریخ میں سب سے زیادہ دنوں تک ٹاپ پوزیشن پر رہنے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے جبکہ اس سے قبل یہ اعزاز بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے پاس تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور ریکارڈ بابر اعظم کی دسترس میں آگیا
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 1028 دنوں تک نمبر ون پوزیشن پر گزار چکے ہیں جبکہ اس فہرست میں دوسرا نمبر بھارت کے ویرات کوہلی اور تیسرا نمبر انگلینڈ کے کیون پیٹرسن کا ہے۔
بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی 1013 دنوں تک ٹاپ پوزیشن پر رہ چکے ہیں جبکہ پیٹرسن 729 دنوں تک ٹاپ پوزیشن پر رہ چکے ہیں۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بابر اعظم ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی نمبر ون بلے باز ہیں جبکہ وہ واحد بلے باز بھی ہیں جو تمام پلیٹ فارمز پر ٹاپ ٹین آئی سی سی رینکنگ میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم ایک اور ورلڈ کلاس ریکارڈ کے انتہائی نزدیک
واضح رہے کہ بابر اعظم حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ میں بلے بازوں کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

