Advertisement

حسن علی فیملی کے ہمراہ شمالی علاقہ جات لطف اندوز ہونے نکل گئے

کارکردگی پر سوالیہ نشان، حسن علی تنقید سے تنگ آ کر فیملی کے ہمراہ شمالی علاقہ جات لطف اندوز ہونے نکل گئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے جس کی وجہ سے حسن علی ان دنوں شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

Advertisement

 ایسے میں حسن علی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ شمالی علاقہ جات سیر کو نکل گئے ہیں۔

 پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی اسائمنٹ دورہ سری لنکا ہے جس کیلئے ابھی تک اسکواڈ کا اعلان نہیں ہوا، ایسے میں حسن علی نے فارغ بیٹھنے کی بجائے پاکستان  کے حسین علاقوں کے مناظر سے لطف اندوز ہونے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حسن علی کا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

Advertisement

سوشل میڈیا پر حسن علی اور ان کی اہلیہ کے اکاؤنٹس سے تصاویر اپ لوڈ کی گئی ہیں جہاں گلگت بلتستان کی عطا آباد جھیل میں فیملی کے ہمراہ موجود ہیں اور وہاں کے موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے بعد قومی کرکٹرز فری ہیں، اگلی اسائنمنٹ دورہ سری لنکا ہے، ایسے میں کچھ کرکٹرز انگلینڈ میں کرکٹ کھیل رہے ہیں تو کچھ سیر و تفریح کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version