Advertisement

لارڈز ٹیسٹ میں بولرز کا راج برقرار، انگلینڈ پہلی اننگز میں 141 رنز پر ڈھیر

لارڈز ٹیسٹ میں بولرز کا راج برقرار ہے، انگلینڈ ٹیم پہلی اننگز میں 141 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ ٹیم نے 116 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر دوسرے دن کھیل کا آغاز کیا تو گزشتہ روز کے اسکور میں صرف  25 رنز کا اضافہ ہی کرسکی۔

انگلینڈ کی جانب سے زیک کرولی 43، ایلکس لیس 25 اور جو روٹ 11 رنز بناسکے۔ ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔

اسٹورٹ براڈ 9، میٹ پارکنسن8، اولی پوپ اور بین فوکس 7،7، جونی بیئر اسٹو اور کپتان بین اسٹوکس ایک ایک جبکہ میتھیو پوٹس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔جیمز اینڈرسن 7 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 4، ٹرینٹ بولٹ نے 3 کائل جیمیسن نے 2 اور کولن ڈی گرینڈہوم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

https://twitter.com/ICC/status/1532673181626007553

اس سے قبل  جیمز اینڈرسن اور ڈیبیوٹینٹ میتھیو پوٹس کی تباہ کن بولنگ کے سبب نیوزی لینڈ ٹیم پہلی اننگز میں 132 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

 نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا  تھا جو ابتدا سے ہی غلط ثابت ہوا تھا اور صرف 45 کے مجموعی اسکور پر 7 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے تھے۔

آٹھویں وکٹ کے لیے کولن ڈی گرینڈ ہوم اور ٹم ساؤتھی کے درمیان 41 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی تاہم اسے کے بعد کوئی کھلاڑی کریز پر زیادہ دیر نہ رک سکا تھا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کولن ڈی گرینڈ ہوم 42 رنز بناکر ناقابل شکست رہےتھے۔ٹم ساؤتھی 26، ٹام بلنڈیل اور ٹرینٹ بولٹ 14،14 اور ڈیرل مچل 13رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

اعجاز پٹیل 7، کائل جیمیسن 6، ڈیوون کونوے 3، کپتان کین ولیمسن 2 جبکہ ٹام لیتھم اور ول ینگ ایک ایک رنز بناسکے تھے۔

Advertisement

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور ڈیبیوٹینٹ میتھیو پوٹس نے 4،4 جبکہ کپتان بین اسٹوکس اور اسٹورٹ براڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version