اسپورٹس کمپلیکس گروی رکھ کر حکومت کا سکوک بانڈز کے اجراء کا فیصلہ

اسپورٹس کمپلیکس گروی رکھ کر حکومت کا سکوک بانڈز کے اجراء کا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 5 سرکاری املاک گروی رکھ کر سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد بھی شامل ہے۔
منگل کو وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں وفاقی حکومت نے 5 سرکاری املاک گروی رکھ کر سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی کابینہ کی جانب سے منظوری کے لئے پیش کی گئی 5 سرکاری املاک میں اسپورٹس کمپلیکس آف پاکستان بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، اسپورٹس کمپلیکس میں ایف ڈی ای سالانہ انٹر زونل گیمز
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکوک بانڈز سے مقامی قرضوں کا بوجھ کم ہوگا۔
ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ کی قانونی رکاوٹ کے بغیر حصے، اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے، اسپورٹس کمپلیکس اور مکران ہائی وے کو گروی رکھ کر سکوک بانڈز جاری کیے جائیں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کراچی پورٹ کی ایسٹ اینڈویسٹ وہارف کو بھی گروی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

