کم عمری میں بڑے کارنامے، شہروز کاشف کا نام سول ایوارڈ کے لیے تجویز

کم عمری میں بڑے کارنامے، شہروز کاشف کا نام سول ایوارڈ کے لیے تجویز
کم عمری میں بڑے کارنامے دکھانے والے پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کا نام سول ایوارڈ کے لیے تجویز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے پاکستان کے کم عمر کوہ پیما شہروز کاشف کا نام سول ایوارڈ کے لیے تجویز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ لوگوں کی حاصلہ افزائی کریں، شہروز کاشف
رپورٹ کے مطابق شہروز کاشف کا نام تجویز کیے جانے کے بعد پنجاب اسپورٹس بورڈ شہروز کاشف کے نام کی سمری حکومت کو بھجوائے گی۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب اسپورٹس بورڈ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کم عمری میں ہی شہروز کاشف کے کارناموں کو حکومتی سطح پر سراہنے کی ضرروت ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شہروز کاشف کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی دو بلند ترین چوٹیاں سر کیں اور کچھ نہیں کرسکتا، کم عمر کی بات نہیں بس حوصلہ اور جذبہ ہونا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ افسوس ہوتا ہے جب آپ اتنا بڑا کام کریں اور کوئی عہدیدار نہ آئے۔
یاد رہے کہ شہروز کاشف محض 20 سال کی عمر میں دنیا کی 8 ہزار میٹر سے بلند 7 چوٹیاں سر کرچکے ہیں جبکہ وہ 5 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما بھی ہیں۔
علاوہ ازیں شہروز کاشف کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے اور وہ دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹو کو بھی سر کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

