ویسٹ انڈیز نے ٹیسٹ سیریز میں بنگلا دیش کو وائٹ واش کردیا

ویسٹ انڈیز نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے بنگلا دیش کو سیریز میں وائٹ واش کردیا۔
سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھیل کا آغاز بارش سے متاثر ہونے کے باعث دیر سے ہوا تو بنگلا دیشی ٹیم زیادہ مزاحمت نہ کرسکی ۔
تیسرے روز کے اسکور میں صرف 54 رنز کے اضافے کے بعد بنگلادیشی ٹیم آل آؤٹ ہوگئی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیےصرف 13 رنز کا ہدف ملا۔
بنگلا دیش کی جانب سے نور الحسن 60 رنز بناکر ناقابل شکست رہےجبکہ نجم الحسن شنتو 42 رنز بناکر نمایاں رہے۔ دیگر کوئی بلے باز نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ، الزاری جوزف اور جیڈن سیلز نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
ویسٹ انڈیز نے 13 رنز کا ہدف باآسانی بغیر کسی کے نقصان کےحاصل کرلیا۔
West Indies seal the Test series 2-0 💪#WIvBAN | #WTC23 pic.twitter.com/AYdokkyuNm
— ICC (@ICC) June 28, 2022
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی ۔
بنگلادیش نے اپنی پہلی اننگز میں 234 رنز بنائے تھے جبکہ ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں کائل مایرز (146) کی شاندار سنچری کی بدولت 408 رنز بنائے تھے۔
کائل مایرز کو سنچری بنانے اور 2 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ وہ سیریز میں 153 رنز اور 6 وکٹیں حاصل کرکے سیریز کے بھی بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News